پچاس واں یوم دفاع،راول پنڈی میں دفعہ144 نافذ
ویب ایڈیٹر
راول پنڈی : راول پنڈی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اطلاق آج رات دس بجے سے ہوگا۔
ڈی سی او راول پنڈی ساجد ظفر ڈال کے مطابق راولپنڈی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری 4 سے زائد افراد کے اجتماع اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔ دفعہ 144 کا اطلاق آج رات 10 بجے سے کل رات 10 بجے تک ہوگا۔ سماء