دشمن نےمیلی آنکھ سےدیکھابھی توقوم ازلی دشمن کونہیں چھوڑےگی،آئی ایس پی آر

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم ازلی دشمن کو نہیں چھوڑے گی۔ 65ء کی جنگ کا جذبہ آج بھی موجود ہے۔

یوم دفاع کے شو کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم ازلی دشمن کو نہیں چھوڑے گی کیونکہ قوم میں 65ء کی جنگ کا جذبہ آج بھی موجود ہے۔

پوری قوم کو گولڈٖن جوبلی پر مبارک باد دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کل شہداء کو 31 توپوں کی سلامی دی جائے گی اور آرمی چیف بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ جاری ہے، پوری قوم کا جذبہ قابل دید ہے ، آئے دن ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، قوم کے ساتھ مل کر فوج ملک کا دفاع کرتی رہے گی۔

میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارے یوم دفاع کو 50سال پورے ہوگئے، بہت سارے غازی کل پنڈال میں بیٹھے ہونگے، جوانوں کا جذبہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے، یوم دفاع پر ایک بار پھر اکھٹا ہونے کا وقت ہے، دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے بھی نہیں۔ سماء

DEFENSE

working boundary

hussain

indo pak

MUSLIMS

ASIM SALEEM BAJWA

Defenceday

ARAB

1965victoryofshaheens

FULL DRESS REHEARSAL

GOLDEN JUBLIEE

@dawn_news

akbar

soobatubanayga

jiayanubilawal

dawnpawnofmodi

aylan

kurdis

5seppakadvancesinkashmir

ASHORE

callousness

GREATER

fewer

#1965victoryofshaheens

Tabool ads will show in this div