یوم دفاع و شہدا 2019 کی تیارياں، تفصیلات جاری

آئی ایس پی آر نے مرکزی تقریب کی تفصیلات جاری کردیں

ارض پاک کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے اس سال بھی شہر شہر تقاریب ہوں گی، کشمیر بنے گا پاکستان یوم دفاع و شہداء تقریبات کا حصہ ہوگا، اس بار جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب شام کے بجائے دن کے وقت منعقد ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے تقریبات کی تفصیلات جاری کردیں، بتایا کہ اس بار جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب شام کے بجائے دن کے وقت ہوگی، تقریب میں صرف شہدا کے لواحقین اورغازی شرکت کرسکیں گے۔

حکومتی اعلان کے مطابق بارہ بجے ملک بھرمیں سائرن کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پرحاضری اور پھول چڑھانے کیساتھ شہدا کے ورثاء اور غازیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ہر شہید کو یاد رکھا جائے گا تمام فارمیشنز میں اور شہر شہر یوم دفاع و شہدا کی تقریبات میں "کشمیر بنے گا پاکستان" حصہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔

عوام تقریبات میں بھرپور شرکت کریں شہدا کے لواحقین سے مل کر ان کا شکریہ ادا کریں اور گلی محلوں میں شہدا کی تصاویر بھی آویزاں کی جائیں۔

DEFENSE DAY

Tabool ads will show in this div