ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنیکا پابند کیا ہے،شبر زیدی

ٹیکس اداکرنیوالا فارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، جب کہ بڑی میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفارم اور ان کی ادائیگی میں مشکلات کو دور کیا جائیگا، ماضی میں درست سمت میں کام نہیں ہو رہا تھا، 40سالوں سے معيشت دستاویزی حیثیت میں موجود نہیں، 120ارب ڈالرز کی رقم بیرن ملک غیر قانونی طریقے سے رکھی گئی، لوگوں کیلئے ٹیکس کی ادائیگی کو مزید آسان بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

ٹیکس ادائیگی سے متعلق شبر زیدی نے کہا کہ بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے، جو بھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے، اس کی پکی رسید حاصل کریں، ٹیکس ادا کرنے والوں کو پیسوں کی منقلی میں سہولت ہونی چاہيے، ٹیکس اداکرنے والا فارن کرنسی اکاؤنٹ بھی کھول سکتا ہے۔

شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورت حال سے ہمیں نمٹنا ہوگا، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں۔

FOREIGN CURRENCY

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div