نامور سینیر صحافی نادیہ فیصل انتقال کرگئیں
نامور صحافی اور پاکستان کی پہلے ویڈیو جوکی (وی جے) نادیہ فیصل انتقال کرگئیں۔
سینیر صحافی نادیہ نینی کے نام سے مشہور تھیں، جب کہ صحافت کیلے انہوں نے 20 سال کا عرصہ شعبے کے نام کیا۔ نادیہ گزشتہ 13 سالوں سے جیو نیوز سے وابستہ تھیں، جب کہ انہوں نے کئی دیگر چینلز کیلئے بھی کام کیا۔ نادیہ جیو انٹرٹینمنٹ ڈیسک کی ہیڈ تھیں۔
نادیہ نے اپنے کیئریر کے دوران کئی اہم شخصیات کے انٹرویو بھی کیے۔ نادیہ کینسر کے عارضے میں مبتلا اور کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم طویل عرصے تک کینسر جیسے مرض کے خلاف جنگ لڑنے والی نادیہ منگل کے روز انتقال کرگئیں۔ وہ بیماری کے باوجود اپنے فرائض منصبی ادا کرتی رہیں۔
نینی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز سن 2000 میں انڈس ٹی وی سے بطور پروڈیوسر کیا، 18 اپریل 2007 کو جیوانگلش اور اس کے بعد اپریل 2015 میں جیونیوز اردو جوائن کیا۔ انہیں پاکستان کی پہلی وی جے ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
Nieni
15th December 1972-27th August 2019 pic.twitter.com/S72e4kxcLm — Faisal Rafi (@faisalrafi) August 27, 2019
friends, family and colleagues, after a long struggle with cancer today my wife and my love Nieni passed away to be with the creator, her funeral will be held at Zuhr time tomorrow, Wednesday the 28th of August, at Mubarak Masjid Seaview, she will live in all our hearts forever
— Faisal Rafi (@faisalrafi) August 27, 2019
نادیہ فیصل کے شوہر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہوں نے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ ان کی اہلیہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ان کی نماز جنازہ بدھ 28 اگست ”مبارک مسجد “ سی ویو کلفٹن میں بعد نماز ظہر اداکی جائے گی۔