کپتانی سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں، شان مسعود

ہم 6 سال اور دنیا ایک سال میں 15 ٹیسٹ کھیلتی ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/SHAN-MASOOD-SOT-27-08.mp4"][/video]

قومی ٹيسٹ ٹيم کے اوپنر شان مسعود کا کہنا ہے 6 سال ميں 15 ٹيسٹ ميچز کھيلے ہيں، ديگر ملکوں ميں کھلاڑی ايک، ڈيڑھ سال ميں 15 ٹيسٹ کھيل ليتے ہيں۔ انہوں نے کپتانی سے متعلق خبروں کو قياس آرائی قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی شان مسعود کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 6 سال ميں 15 ٹيسٹ ميچز کھيلے ہيں، ديگر ملکوں ميں کھلاڑی ايک سال ميں 15 ٹيسٹ کھيل ليتے ہيں، اگر میں بھی 15 میچز ایک سے دو سال میں کھیلا ہوتا تو زیادہ مطمئن ہوتا اور مجھے پتہ ہوتا کہ میری کارکردگی اتنی اچھی نہیں جتنی ہونی چاہئے۔

وہ بولے کہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھی پرفارمنس دوں، پاکستان کيلئے ہر طرح سے کھيلنے کو تيار ہوں، پہلی ترجيح بطور بيٹسمين کھيلنا ہوتی ہے، سلیکشن میرے کنٹرول میں نہیں ہے۔

کپتانی سے متعلق سوال پر بولے کہ یہ سب باتیں ابھی تک میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں، آفیشلی اس حوالے سے نہ کوئی بات سنی اور نہ ہی کسی سے بات کی ہے۔

Tabool ads will show in this div