راولپنڈی میں آتشزدگی، تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر

راولپنڈی: راولپنڈی کے مکان میں آتشزدگی سے ماں باپ اور تین بچے لقمہ اجل بن گئے۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے شادی کے گھر کا سامان جلا کر راکھ کردیا۔

شارٹ سرکٹ نے شادی کا گھر ماتم کدہ بنادیا۔ راولپنڈی کے علاقے نیو پھگواڑی میں صبح سویرے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی اور چند ہی لمحوں میں پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ گھر کی تزئین و آرائش  کیلئے استعمال کی گئی لکڑی بربادی کا ایندھن ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق آگ اتنی تیزی سے بھڑک اٹھی کہ گھر میں سوئے افراد کو موقع ہی نہ مل سکا۔

گھر کا سربراہ بتیس سالہ راشد جاوید، اس کی اہلیہ آمنہ راشد۔ دو بیٹیاں چار سالہ زویا، ڈیڑھ سالہ عنایا اور پانچ سالہ بھتیجی زینب جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

دھویں کے باعث دم گھنٹے سے ایک خاتون اور دو بچوں کی حالت بھی غیر ہو گئی جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو صبح پانچ بجے اطلاع دے دی تھی لیکن وہ آدھے گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور اس وقت تک سب کچھ جل کر راکھ ہوچکا تھا۔

اس گھر میں کچھ روز بعد شادی کے ہنگامے جاگنے تھے کہ آگ نے ان کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ سماء

میں

MQM

Inqilab March

سمیت

بچوں

Tabool ads will show in this div