لاہور: نایاب نسل کے کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ایڈیٹر: 


لاہور: صوبائی دارلحکومت میں محکمہ جنگلی حیات نے نایاب نسل کے کچھوؤں کو آزادی دلا دی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر نایاب نسل کے کچھوے بینکاک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔لاکھوں روپے مالیت کے کچھوے بیرون ممالک مختلف ادویات میں استعمال کئے جانے تھے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بیگ اور ٹوکریوں میں بند 120 چھوٹے، بڑے کچھوے بینکاک لے جائے جارہے تھے ۔ چالاک ملزم نے کچھوؤں کوحرکت سے روکنے کے لئے انہیں ٹیپ سے جکڑ رکھا تھا۔

ائرپورٹ پر ملزم کے بیگ چیک کیے گئے تو سامان کے بجائے  کچھوے نکل آئے۔ کچھوؤں کو بیرون ملک ادویات میں استعمال کیا جانا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اسے اس کام کے 30 ہزار روپے ملتے۔


لاکھوں روپے مالیت کے ان سبز کچھوؤں کا تعلق اس نایاب نسل سے ہے جو پانی میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے موثر سمجھی جاتی ہے۔ سماء

air port

CUSTOM

turtle

Tabool ads will show in this div