غاصبانہ تسلط نے وادی کواندھیروں میں دھکیل دیا،ملیحہ

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے

اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی مکار منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورت حال تشویش ناک ہے۔

پیر کے روز اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ بھارت نے تین ہفتے سے زیادہ عرصے سے کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر پر تاریخی ذمہ داریاں ہیں جو اسے نبھانی چاہیں، عالمی برادری کو کشمیری عوام کو انکا جائز حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

uno

Tabool ads will show in this div