کشمیری او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہيں، شاہ محمود قریشی
غاصب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاري ہيں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔
مودی کے کشمیر ہڑپنے کیلئے انسانیت سوز اقدامات پر پاکستان کی عالمی برادری کو مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کا سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کو عید اورجمعہ کی نماز تک ادا نہیں کرنےدی گئی، ذرائع مواصلات پر بھی مکمل پابندی ہے، کشمیری مسلمان داد رسی کیلئے او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیے : کشمیر کے لوگوں کو آزادی کا موقع مل گیا، وزیر اعظم
وزیر خارجہ نے کہا کہ کرفیو کو 22 دن ہو چکے ہیں۔ مقامی اورعالمی میڈیا کو یرغمال بنا دیا گیا، سول سو سائٹی اور ریٹائرڈ بھارتی جنرلزنے سپریم کورٹ میں7 پٹیشنز دائر کی ہیں، وہ 5 اگست کے اقدامات سے متفق نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشتگردی سے جوڑ کر دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، عالمی برادری پرامن حل تلاش کرکے خطے کو تباہی سے بچائے۔