جنرل پرویزمشرف کوبیس باربھی پھانسی دی جائے تو کم ہے۔ حاصل بزنجو

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : عوامی پارٹی پاکستان، نیشنل پارٹی میں ضم کر دی گئی، سینیٹر حاصل بزنجو کہتے ہیں اگلے ایک سال میں بلوچستان سے مسلح گروپوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ملک میں جتنی خرابیاں ہیں اگر جنرل پرویزمشرف کو بیس بار بھی پھانسی دی جائے تو کم ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر میرحاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلح گروپ آئندہ چھ ماہ سے ایک سال میں ختم کر دیں گے، کئی جماعتوں نے فرقہ واريت کو ہوا دی۔ وہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے کام کریں گے۔ جب بھی اکثریت ملی بلوچستان میں لینڈریفارمز لائیں گے


۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک کو سیکورٹی اسٹیٹ سے ویلفیئر اسٹیٹ میں تبدیل نہیں کیا جاتا، فوج کا سیاست میں عمل دخل رہے گا۔ ملک میں جتنی خرابیاں ہیں اگر جنرل ضیاء اور مشرف کو بیس،بیس بار بھی پھانسی دی جائے تو کم ہے۔ سماء

sargodha

دی

حاصل

olympic

drink

Tabool ads will show in this div