بھارت کشمیر میں آرایس ايس کے’غنڈے‘ بھیجنا چاہتا ہے، شاہ محمود

بھارتی سياستدانوں کو کشمیر کيوں نہيں جانے ديا؟

وزير خارجہ شاہ محمود قريشی کا کہنا ہے اطلاعات ہيں کہ مودی حکومت کشمیر ميں بھيجنے کےليے آر ايس ايس کے ’غنڈے‘ تيار کر رہی ہے۔

گزشتہ روز ملتان ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مودی حکومت کشمير ميں سب اچھا ہے کا کہہ کر دنيا کو گمراہ کر رہی ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ سب اچھا ہے تو بھارتی سياستدانوں کو سری نگر کيوں نہيں جانے ديا؟

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کشمير ميں آر ايس ايس کےغنڈے بھيجنا چاہتا ہے جنہیں مظالم ڈھانے کےليے استعمال کيا جائے گا۔

سری نگر، کشمیری پرچم اتار کر بھارتی جھنڈا لہرا دیا گیا

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ 21 دن سے کرفيو مسلط ہے اور بچے بھوک سے بلک رہے ہيں۔ اقوام متحدہ ہيومن رائٹس کمشنر صورتحال کا نوٹس ليں۔ انہوں نے کہا اميد ہے معاملے پر اسلامی دنيا کردار ادا کرے گی۔

مقبوضہ کشمير ميں مسلسل کرفيو اور لاک ڈاؤن سے غذا اور ادويات کی شديد قلت ہے جبکہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جيل ميں بدل چکی ہے۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اب تک متعدد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 22 دن کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کيا جا چکا ہے۔

SHAH MAHMOOD

Tabool ads will show in this div