خیبر پختونخوا میں صاف پانی کے لئے موبائل ليبارٹری

آلودہ پانی پينے سے بچنے کے لئے نيا اقدام
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/WATER-TESTING-LAB-PSH-PKG-23-08.mp4"][/video]

خيبر پختونخوا ميں صاف پانی کی فراہمی کو يقينی بنانے کے لئے موبائل ليبارٹری متعارف کروادی گئی ہے جو متاثرہ علاقوں ميں جا کر پانی کے معيار کوچيک کرکے بروقت نتائج  فراہم کرسکے گی۔

خيبر پختونخوا ميں شہريوں کو آلودہ پانی کے پينے سے بچانے کےلئے نيا اقدام کیا گیا ہے۔ پانی کی کوالٹی کو چيک کرنے کے لئے موبائل واٹر کوالٹی ٹيسٹنگ  ليبارٹری تيار کرلی گئی ہے جو دور دراز اضلاع ميں جا کرپانی کے معيار کا ٹيسٹ کرکے متعلقہ اداروں کو فوری نتائج فراہم کرے گی۔

ابتدائی طور پر موبائل ليبارٹريز سيلاب سے متاثرہ علاقوں ميں بجھوائی جارہی ہيں جن ميں چترال ، سوات اور شانگلہ کے اضلاع شامل ہيں۔

کوالٹی رپورٹ کی تياری کے بعد ان علاقوں ميں صاف پانی کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

water filtration plant

Tabool ads will show in this div