پاکستان اسٹاک مارکيٹ، ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسٹاک مارکیٹ میں ايک ہفتے کے دوران 2085 پوائنٹس کااضافہ

گزشتہ کاروباری ہفتے ميں پاکستان اسٹاک مارکيٹ ميں زبرست تيزی ديکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکيٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ايک ہفتے کے دوران پچيس سو پچاسی پوائنٹس کا نماياں اضافہ ہوا۔ انڈيکس میں 5 سال کی کم ترين سطح چھونے کے بعد زبردست تيزی دیکھی گئی۔  رپورٹ کےمطابق 10سال ميں سب سے تيز ترين ہفتہ ريکارڈ کيا گيا ہے۔

ايک ہفتےميں100 انڈيکس ميں2585 پوائنٹس کا نماياں اضافہ ہوا۔ انڈيکس28765 سے بڑھ  کر31350 کی سطح پر بند ہوا۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں424  ارب کا اضافہ ہوا۔ شیئرز کا کاروباری اوسط حجم 17کروڑ 44 لاکھ شیئرز رہا۔

PSX

Tabool ads will show in this div