اسلام آباد: مسیحاؤں کا دھرنا تیسرے روز بھی، او پی ڈیز بند

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد: ہیلتھ رسک الاؤنس منجمد ہونے کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے نادرا چوک پر مسیحاؤں کا دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مریضوں کی فکر چھوڑ کر ڈاکٹرز ہیلتھ رسک الاؤنس ہر حال میں بحال کرانے کا عزم لیے بیٹھے ہیں۔

سرکاری ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ہیلتھ الاؤنس کی بند ش کے خلاف آج تیسرے روز بھی کھلے آسمان کے نیچے دھرنا دے کربیٹھے مسیحاؤں نے آج دن کا آغاز گرما گرم چائے اور ناشتے سے کیا ،تازہ دم ہونے کے بعد اخبارات کا مطالعہ بھی کیا گیا۔


نادرا چوک پردھرنا دیے مظاہرین کا کہنا ہے جتنے دن بھی گزر جائیں ہمیں کوئی پرواہ نہیں، میڈیکل رسک الاؤنس بحال کرائے بغیر دوبارہ فرائض سر انجام نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل اسٹاف کے دھرنے کے باعث اسلام آباد کے پانچوں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ایمرجنسی مسلسل 3روز سے بند ہیں۔

گزشتہ روز بھی حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی آج مظاہرین سے ملاقات متوقع ہے۔ سماء

para medical staff

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div