بھارت سے پیشگی شرائط  پر بات چیت قبول نہیں: دفتر خارجہ

ویب ایڈیٹر:

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے جب بھی بات ہوگی کشمیر اس کا حصہ ہوگا، بھارت کے ساتھ پیشگی شرائط پر بات چیت قبول نہیں۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ کشمیر متنازع سرزمین ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں یہ مسئلہ کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کا معاہدے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ افغان حکومت نے کرنا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنرل اطہر عباس کو برطانیہ میں ہائی کمشنر نہیں لگایا گیا، ہائی کمشنر کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ سماء

FOREIGN OFFICE

operation zarb e azb

qazi khalilullah

FO spokesperson

athar abbas

HIV/AIDS

un resolutions

haqqani network

afghan govt

Tabool ads will show in this div