پاکستان پر حملہ ہوا تو آخری جنگ ہوگی،شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمير پر قبضہ کرليا، دنيا مودی کے خلاف اکٹھی ہوتی جارہی ہے، جنگ ہوئی تو ہندوستان ميں گھاس نہيں اگے گی۔
ہفتے کو آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں وزير ريلوے شيخ رشيد احمد نے ريلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہٹلر مودی نے بڑی حماقت کی ہے،اس مقام سے کشمير کی آزادی کی تحريک کا آغاز ہوا تھا۔
شيخ رشيد نے کہا کہ مقبوضہ کشمير ميں 20 دن سے کرفيو لگا ہوا ہے،لال حويلی کا رشتہ سری نگر کے لال چوک سے ہے،72 برس سے کشميری اپنا خون دے رہے ہيں ہماری طرف ديکھ رہے ہيں۔
شيخ رشيد کا مزید کہنا تھا کہ کشمير کی سياست کو مجھ سے زيادہ کوئی نہيں جانتا، يقين ہے کہ نریندر مودی حملہ نہيں کرسکتا، پاکستان پر حملہ ہوا تو آخری جنگ ہوگی، جنگ ہوئی تو ہندوستان ميں گھاس نہيں اگے گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے فيصلے کو سلام پيش کرتا ہوں،عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے ہيں، سلامتی کونسل کی قرارداد تو ختم ہوگئی۔