قاتلانہ حملے میں ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی،خود گاڑی چلا کراسپتال پہنچے

ویب ایڈیٹر:


کراچی : شرف آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں : بہادرآباد کا خونی علاقہ، جہاں پہلے بھی اہم قتل ہوئے

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سہیل عباس بہادر آباد کے علاقے شرف آباد سے گزر رہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے سہیل عباس زخمی تو ہوئے مگر انہوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور جوابی فائر کھول دیا، اچانک غیر متوقع حملے سے دہشت گرد بوکھلا گئے اور، الٹے قدموں بھاگ نکلے، جس کے بعد مرد مجاہد ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی حالت میں خود گاڑی چلا کر نجی اسپتال پہنچے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سہیل عباس کا علاج جاری ہے، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر نے بہادرآباد کے علاقے کو مقتل میں تبدیل کردیا ہے، اسی علاقے میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل اور جیو ٹی وی کی سیٹلائٹ وین پر بھی فائرنگ ہوچکی ہے۔ شرف آباد میں ایک ماہ کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ سماء

PTI

ZARBEAZB

PUNJAB

NISAR ALI KHAN

CHIEF

KILLING

RUSSIA

TALIBAN

APEX COMMITTEE

national action plan

DSP

MUSLIM

madaris

JOURNALIST

bahadurabad

CHIEF MINISTER SINDH

SAEEN

anwar

Tabool ads will show in this div