اسلام آباد پولیس میں افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

سزا پانے والوں ميں ساڑھے 300 سے زائد افسران بھی شامل

اسلام آباد میں پولیس نے 8 ماہ میں 800 سے زائد اہلکاروں کو سزائیں سنادیں۔ سزا پانے والوں ميں ساڑھے 300 سے زائد افسران بھی شامل ہیں۔

وفاقی پولیس کے محکمہ میں ڈسپلن کو اہمیت دی جارہی ہے۔ شہریوں کو تنگ کرنے اور رشوت مانگنے کی شکایات سمیت فرائض سے غفلت ، ناقص کارکردگی اور جرائم پیشہ عناصر سے  رابطوں پر کسی کو بھی نہیں بخشا جارہا۔

اس سال کے پہلے8 ماہ میں محکمانہ انکوائری پر آئی جی پولیس 828 پولیس والوں کو سزائیں سنا چکے ہیں۔ عوامی شکایات اور محکمہ جاتی انکوائریز کے نتیجے میں سزا پانے والوں میں 59 انسپکٹرز، 120 سب انسپکٹرز، 190اے ایس آئی،45 ہیڈ کانسٹیبل اور 414 کانسٹیبلز شامل ہیں۔678 افسران اور اہلکاروں کو معمولی غلطیوں اورغفلت پر بھی بخشا نہیں گیا ہے۔

ان اہلکاروں کی ایک سے 3 ماہ کی سروس اور تنخواہیں ضبط کی گئی ہیں جبکہ بڑی خطاؤں پر سزائیں بھی بڑی ملی ہیں اور 150 افسران اور اہلکاروں کی 3 سال تک کی سروس ضبط کی گئی۔ متعدد پولیس افسران کی عہدوں سے تنزلی بھی کردی گئی ہے۔

 

islamabad police

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div