موٹرویز پر حادثات کی وجہ کم نفری ہے،آئی جی موٹروے پولیس

نئی موٹرویز کا فیتہ جلد بازی میں کاٹ دیا جاتا ہے
 

قائم مقام آئی جی موٹر وے پولیس نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی وجہ محدود نفری کو قرار دیتے ہوئے ذمہ داری این ایچ اے اور حکومت پر ڈال دی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے موٹرویز اور ہائی ویز پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے قائم مقام آئی جی موٹرویز پولیس خالد محمود نے حادثات کا ذمہ دار موٹر ویز پولیس کے بجائے این ایچ اے اور حکومتوں کی جلد بازی کو قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ نفری کی منظوری نہیں ہوتی اور نئی موٹرویز کا فیتہ جلد بازی میں کاٹ دیا جاتا ہے۔

سینیٹر اشوک کمار نے بھی ٹریفک حادثات پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ موٹرویز تو بن گئے ہیں لیکن نفری کے بغیر اس قسم کے واقعات بھی ہوں گے۔

رکن کمیٹی بہرہ مند تنگی نے سابق چئیرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک کو حادثات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانےکا اعلان کردیا۔

انھوں نے کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ ایسے کسی منصوبے کا پی سی ون منظور نہ کیا جائے جس میں موٹروے پولیس کی نفری سمیت پورا پیکج شامل نہ ہو۔

TRAFFIC ACCIDENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div