نیب انسان دوست اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے،چئیرمین جاوید اقبال
نیب اب صرف سیلز اور انکم ٹیکس کے مقدمات شروع کرے گا

نیب نے بزنس کمیونٹی کے پہلے سے موجود مقدمات قانون کے مطابق ایف بی آر کو واپس بھجوا دیئے۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ نیب انسان دوست اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین نیب جاوید اقبال سے وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، بزنس کمیوٹی کی ملک کی ترقی کیلئے خدمات قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب اب صرف سیلز اور انکم ٹیکس کے مقدمات شروع کرے گا۔
انھوں نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل نیب کی اولین ترجیح بھی قرار دے دی۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ نیب انسان دوست اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے۔
Sales Tax
تبولا
Tabool ads will show in this div