مضر صحت اشیا چینی میں استعمال کرنے کا انکشاف،سینٹ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کے کھلونے اور جوسز،کولڈ ڈرنکس پینے کیلئے استعمال ہونے والے اسٹراز اسپتالوں کے فضلے سے بنائے جاتے ہیں۔
سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں بتایا کہ بچوں کے کھلونے اور جوسز پینے والے اسٹراز کو اسپتال کے فضلے سے تیار کیا جاتا ہے۔
چینی کی تیاری میں سرطان کا باعث بننے والے کیمیکلز استعمال ہونے کا معاملہ بھی سامنے آ گیا۔ سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ سینکڑوں شوگر ملز پاکستان میں موجود ہیں جو شوگر کو وائنٹنگ کرنے کیلئے ایک کیمیکل استعمال کررہی ہیں جو کینسر کا سبب بن رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پی سی ایس آئی آر کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملے کو چیک کیا جائے۔
تشویشناک صورتحال پر چیئرمین کمیٹی نے وزارتِ قومی صحت اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کا مشترکہ اجلاس بلا لیا۔