بھارتی مداخلت کے ثبوت جلد پیش کریں گے، سرتاج عزیز

ویب ایڈیٹر:


کراچی: مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ ثبوت جمع کرلیے ،جلد اقوام متحدہ میں پیش کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سرتاج عزیز نے آج ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت کے ثبوت جلد اقوام متحدہ میں پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بہتر تعلقات کیلئے پر عزم ہیں۔ مفاہمتی عمل دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوشاں ہیں جیسے ہی مذاکرات کا آغااز ہو گا ، افغانستان کے ساتھ کشیدگی کم ہو جائے گی۔


اس سے قبل کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے، دہشتگردوں کے تمام بڑے ٹھکانوں کو ختم کر دیا گیا ہے، صرف وادی شوال کو کلیئر کرنا باقی ہے۔ سماء

operation zarb e azb

sartaj aziz

SHAWAL

Tabool ads will show in this div