پی ایس ایکس میں تیزی، انڈیکس میں 911 پوائنٹس اضافہ

مارکیٹ کیپٹلائزيشن میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 911 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے،  4 روز کے دوران 100 انڈیکس میں 3 ہزار 100 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ديکھا گيا۔

پی ایس ایکس میں آج (جمعرات کو) کاروبار کے اختتام پر 911 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کیپٹلائزيشن میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد 27 اگست 2018ء کو پی ایس ایکس 42 ہزار 873 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم تقریباً ایک سال کے دوران اس میں 12 ہزار 596 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 30 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گر گیا تھا۔

PSX

Tabool ads will show in this div