قنديل بلوچ کيس،والدین کی بیٹوں کو معافی کی اپیل مسترد

غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہونے کے بعد کیا جائے گا،عدالت

ملتان کی ماڈل عدالت نے قنديل بلوچ کيس ميں والدین کی جانب سے بیٹوں کو معاف کرنے کی اپیل مسترد کردی۔

ملتان ماڈل کورٹ ميں قندیل بلوچ قتل کیس میں معافی نامے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سیشن جج نے قندیل بلوچ کے والدین کی ملزم بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیرت کےنام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

عدالت نے مزید گواہوں کی شہادتوں کے لئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو قتل کیا گیا تھا۔

Tabool ads will show in this div