ٹھٹھہ: مزارسے ملنے والی پانچ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، تین ماہی گير زيرحراست

اسٹاف رپورٹ
کراچی: ٹھٹھہ کے علاقے کينجھر جھيل ميں واقع نوری جام تماچی کے مزار پرجاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی لاشيں پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی کيلئے روانہ کردی گئی ۔

جاں بحق افراد ميں سے تمام کی شناخت  حاضر سروس ميجر جہانگير اختر، ريٹائرڈ کيپٹن بلال ايوب ، محمد علی ، عدنان سعيد اور سہيل احمد کے ناموں سے کی گئی۔

سول سرجن ٹھٹھہ کا کہنا ہے کہ کہ چار افراد کو سرميں گولياں مار کر قتل کيا گيا جبکہ ايک کو سينے ميں گولی لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر عزيز تارانی کے مطابق سول اسپتال مکلی ميں پانچوں افراد کی لاشيں پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی کيلئے روانہ کردی گئی ہيں جبکہ ابتدائی رپورٹ تين روز بعد جاری کردی جائے گی ۔

پوليس ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد تين ماہی گيروں کو حراست ميں لے کر تحقيقات شروع کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ايک پسٹل بھی ملا ہے۔ سماء

کا

Bushra Ansari

Inqilab March

Tabool ads will show in this div