پنجاب کےمدارس میں اڑتالیس ہزارغیرملکی طلبا کی موجودگی کاانکشاف

ویب ایڈیٹر : لاہور   :   پنجاب کے مدارس میں اڑتالیس ہزار غیر ملکی طلبا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جو ویزوں کے بغیر پاکستان میں مقیم ہیں۔ مزید پڑھیں : مدارس میں کیاہوتاہے؟،نگرانی کیلئےمخصوص کوڈزجاری کرنیکافیصلہ سماء کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پنجاب کے چار اضلاع میں بارہ ممالک کے اڑتالیس طلباء کےغیرقانونی رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جن میں سے سب سے زیادہ 25 طلباء لاہور میں موجود ہیں۔ مدارس سے متعلق کیے گئے سروے کے مطابق چکوال، خانیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں بھی ایسے طلبہ رہائش رکھے ہوئے ہیں، جن کا تعلق تھائی لینڈ، قازقستان، انڈونیشیا، چین، فلپائن، اردن، کرغزستان، سوڈان اور میانمر سے ہے۔ جعلی دستاویزات پر مدارس میں موجود افغان طلباء کی تعداد کا تو اندازہ ہی نہیں لگایا جاسکا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک سات سو سے زائد ایسے افغانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن کے پاس یہاں رہنے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔ سماء

air show

@paknavy

6TH SEPTEMBER

Tabool ads will show in this div