کشمیر کی صورتحال، شاہ محمود قریشی کا ناروے، سویڈن اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ کو فون

بھارت کی ہٹ دھرمی اور نازی ازم کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کی کوششیں مزید تیز ہوگئيں۔ وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے ہم منصبوں کو فون کرکے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے اوچھے ہتکھنڈوں سے آگاہ کیا۔

وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ناروے، سویڈن، آئیوری کوسٹ اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ کو فون کيا اور بتایا کہ بھارتی اقدامات نے جنوبی ایشیا کے امن کو کس طرح سے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

عالمی رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا کہ تمام مسائل بات چيت کے ذريعے حل کئے جائیں۔

وزیر خارجہ نے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے ساتھ بھارتی اقدامات کو عالمی فورمز پر چیلنج کرنے کیلئے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر مشاورت بھی کی۔

بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے یونین کا حصہ بنالیا ہے، وادی میں 17 دن سے کرفیو نافذ ہے جبکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، موبائل فون، انٹرنیٹ اور ٹیلیویژن و ریڈیو کی نشریات بھی بند ہے، مقامی رہنماؤں اور غیر ملکی میڈیا کو بھی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

DENMARK

Ivory cost

Tabool ads will show in this div