کراچی : ریلوے کالونی میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

کراچی کینٹ کے قریب ریلوے کالونی میں ایک مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، مالک مکان کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کے مطابق کینٹ ریلوے کالونی میں زندہ پیر مزار کے قریب ایک مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں، مکان مالک کے مطابق عنایت مسیح نے اپنی بیوی ارم کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی، ملزم نے بیوی کے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد ایک ماہ پہلے ہی ارم سے شادی کی تھی۔
فریئر پولیس نے میاں بیوی کی لاشیں جناح اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔
DEAD BODY
Wife and Husband Murder
تبولا
Tabool ads will show in this div