فیصل آباد میں چینی مہنگے دام فروخت ہونے لگی

فیصل آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب ہوگئی جبکہ مارکیٹ میں چینی مہنگے دام میں فروخت کی جا رہی ہے۔  

شہر میں شوگر مافیا کے سرگرم ہونے سے مارکیٹ میں چینی 78 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ اسٹورز پر صرف ریٹ لسٹ لگی ہے لیکن چینی نہیں مل رہی اور مارکیٹ میں بہت مہنگی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹور مینیجر فیصل کا کہنا ہے کہ لوگ چینی لینے آتے ہیں ہمارے پاس انکو دینے کو بس جواب ہی ہوتا ہے کیونکہ چینی آ ہی نہیں رہی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ میں چینی کی قیمتوں میں دو بار اضافے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

sugar mafia

Utility Stores

Tabool ads will show in this div