ایف آئی اے کا مطلوب ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ایف آئی اے نے ملک بھر میں مطلوب ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے نے سائبرکرائم، انسانی اسمگلنگ سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کی فہرست تیار کرلی ہے۔ اس فہرست میں 19-2018 کے 5077 ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 885 اشتہاری، 784عدالتی مفرور ایف آئی اے کو مطلوب ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد کو 836 اشتہاری، 1964 مفرور کی تلاش کرنا ہوگی۔ سندھ میں 144 اشتہاری اور 52 مفرور قانون کی گرفت میں لائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ خیبر پختون خوا میں 49 اشتہاری،48 مفرور ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب ہیں۔

anti terrorism
تبولا
Tabool ads will show in this div