الفاظ کی ہجے کی پہچان، دو کم سن طلبا نے میدان مار لیا

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن : دنیا کے مشکل ترین الفاظ کی اسپیلنگ بتانے کا مقابلہ ہو تو بڑے بڑوں کا پتا پانی ہوجاتا ہے لیکن امریکا میں ہونے والے مقابلے میں تیرہ اور چودہ سال کے طلبا نے ججز کو پریشان کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کم عمر لیکن پرعزم تیرہ اور چودہ سال کے طلبا نیشنل اسپیلنگ بی کے چیمپئن بن گئے، فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے چودہ سالہ سری رام ہتھوار اور تیرہ سال کے آن سن نے ججز کو بھی پریشان کردیا۔ تمام الفاظ کی درست اسپیلنگ بتاتے رہے اور ہار ماننے کو تیار نہ ہوئے، یہاں تک کہ منتظمین کے پاس مقابلے کے لئے الفاظ ختم ہوگئے اور دونوں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔

نیویارک میں ہونے والے ستاسی ویں نیشنل اسپیلنگ بی میں آٹھ ممالک کے دو سو اکیاسی طلبا شریک تھے،جنہیں شکست دیکر ان دونوں نوجوانوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا اور تیس ہزار ڈالر کی اسکالرشپ، ٹرافی اور دیگر انعامات جیت گئے۔ سماء

لیا

horse

universities

officer

Tabool ads will show in this div