خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضے کی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو گاڑی، موٹرسائیکل، سائیکل اور گھروں کی تعمیر کے لیے بلا سود قرض دیا جائے گا۔

گریڈ 1 سے 17 تک کے سرکاری افسران قرض لینے کے اہل ہوں گے جس کے لئے ان کی مدت ملازمت کم از کم 5 سال مقررکي گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی خریدنے کے خواہشمند ملازمین 2 لاکھ قرض لینے کے اہل ہوں گے جس کے لیے عمر کی حد 55 سال مقرر کی گئی ہے۔ قرض کی واپسی 3 ہزار 334 روپے ماہانہ کی صورت میں 60 اقساط میں ہو گی۔

گھر خریدنے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے قرض کی درخواست دی جا سکتی ہے جس کے لیے 10 سالہ مدت ملازمت لازمی اور عمر کی حد 50 سال ہے۔ قرض کی واپسی ماہانہ 2 ہزار 80 روپے دیکر کل 120 اقساط میں ہوگی۔

موٹرسائیکل خریدنے کیلئے صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو 80 ہزار روپے قرض دے سکتی ہے جس کیلئے مدت ملازمت 5 سال اور عمر 55 سال سے زائد نہیں ہونی چاہیئے۔ واپسی 60 اقساط میں ایک ہزار 340 روپے ماہانہ دیکر ہوگی۔

غریب طبقے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سائیکل خریدنے کیلئے بطور قرض 8 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو 200 روپے ماہانہ دیکر کل 40 اقساط میں ادا کرنا ہوگا۔

KPK

Provincial employees

Tabool ads will show in this div