تازہ ترین

سوات، سیمنٹ سے بھرا ٹرک دریا میں گرگیا، دو مزدور لا پتا

سوات کے علاقے فضا گٹ کے قریب سیمنٹ سے بھرا ٹرک دریا میں گر گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ٹرک میں سوار پانچ افراد میں سے تین مزدوروں کو زندہ بچا لیا گیا، جب کہ دو مزدور تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک کے ٹائر پھٹنے کے باعث پیش ایا، جس سے ٹرک بے قابو ہوکر موڑ کاٹتے ہوئے دریا میں گر گیا۔

 

حادثے میں زخمیوں تینوں افراد کو ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

cement

Tabool ads will show in this div