پائلٹ راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ اور نشان حيدر پانے والے راشد منہاس کا 48 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچي ميں پيدا ہوئے۔ سينٹ پيٹرک اسکول کراچي سے سينئير کيمبرج کيا اور پاکستان ایئر فورس اکیڈیمی رسالپور ميں تربيت پائی۔ فروری 1971 میں انگریزی، ائیر فورس لا اور جہاز رانی میں بی۔ ایس۔ سی کیا۔

اگست 1971 ميں پائلٹ آفيسر بنے اور 20 اگست کو تيسری تنہا پرواز پر نکلے۔ ٹرينر جيٹ طيارے پر جیسے ہي سوار ہوئے ان کا انسٹرکٹر سيفٹي فلائٹ آفيسر مطيع الرحمان اشارہ دے کر کاک پٹ ميں گھسا اور طيارے کا رخ بھارت کي طرف موڑ ديا۔

راشد منہاس نے ماري پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کيا۔ ٹاور سے ہدايت ملي کہ طيارہ ہر قيمت پر اغوا سے بچانا ہے جس کے بعد پانچ منٹ تک مزاحمت کے بعد طيارہ زمين پر گرا ديا۔

اس طرح راشد منہاس نے جام شہادت نوش کيا۔ اس عظيم کارنامے پر راشد منہاس کو نشان حيدر کے اعزاز سے نوازا گيا۔

PAKISTAN AIR FORCE

RASHID MINHAS

martyrdom anniversary

Tabool ads will show in this div