شوہر سے چھٹکارے کی ترکیب خاتون کے اپنے گلے پڑ گئی

گاڑی میں نشہ آور اشیاء رکھ کر شوہر کو پھنسانے کی کوشش کرنیوالی خاتون خود گرفتار ہوگئی۔

اردو نیوز کے مطابق ’’سبق ویب‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اردن کی ایک خاتون اپنے خاوند سے ناراض ہوگئی، بدلہ لینے اور مزہ چکھانے کیلئے خاوند کی گاڑی میں نشہ آور اشیاء رکھ دیں اور پولیس کو اطلاع کردی۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی گاڑی کا تعاقب کیا اور اسے روک کر تلاشی لی، اطلاع درست نکلی، گاڑی میں نشہ آور اشیاء  موجود تھیں، جس پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم ملزم نے نشہ آور اشیاء سے اظہار لاتعلقی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ انسداد منشیات نے حقیقت حال جاننے کیلئے اطلاع دینے والی خاتون کو طلب کیا تو ملزم اور خاتون کے رشتے کا پتہ چلا، پوچھ گچھ پر انکشاف ہوا کہ نشہ آور اشیاء  کی موجودگی کی اطلاع خاتون کی چال تھی۔ اردن میں ریاستی سلامتی کے پبلک پراسیکیوٹر نے خاتون کو گرفتار کرلیا، جس نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کام اپنے خاوند سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کیا تھا۔

WIFE

HUSBAND

Tabool ads will show in this div