صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب کریں گے۔ عارف علوی شام 5 بجے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس رواں ماں کی 30 تاریخ کو طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا الگ اجلاس 2 ستمبر کو طلب کیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر سہہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا، جو دو روز جاری رہا۔ اجلاس میں بھارتی اقدام کی مذمت اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کی گئی تھی۔

NATIONAL ASSEMBLY

ARIF ALVI

Joint session

President Address

Tabool ads will show in this div