بنوں میں انسداد پولیو مہم،تاجر تنظیمیں بھی میدان میں آگئیں

بنوں کي تاجر تنظيموں نے انسداد پوليو مہم ميں حصہ لينے کا اعلان کردیا ہے۔

بنوں شہر میں ہائي رسک ہونے کے باوجود والدين پوليو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔ خيبر پختونخوا کے اس شہر میں سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 53 تک ہوگئی ہے۔

انسداد پولیو ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بنوں ميں 20 ہزار کے قريب والدين نے پوليو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے۔

ماہرين کے مطابق پوليو ميں اضافے کي وجہ والدين کا بچوں کو پوليو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار ہے۔ پاکستان سے بيرون ملک جانے والوں کے لئے بھي پوليو سے بچاؤ کے قطرے لازمي قرار دے ديئے گئے ہيں۔

خیبر پختون خوا میں بنوں پولیو وائرس کا گڑھ بن گیا

عالمي اداروں کي کوششوں سے دنيا پوليو کے وائرس سے پاک ہوچکي ہے مگر پاکستان، افغانستان اور نائجيريا ميں اب بھي يہ وائرس موجود ہے۔

تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ 26 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پوليو مہم میں حصہ لینگے، بائیکاٹ کا فیصلہ تنظیم کا نہیں بلکہ ايک فرد کا تھا، احتجاج ٹیکس کے خلاف تھا ور پولیو مہم کيخلاف نہيں تھا۔

polio campaign

End Polio Now

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div