معروف بالی ووڈ اداکار پیٹر فونڈا انتقال کرگئے

ساٹھ کی دہائی میں ایزی رائیڈر سے شہرت پانے والے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار پیٹر فونڈا انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق پیٹر فونڈا پھیپٹروں کے کینسر جیسے مرض میں مبتلا تھے۔ پیٹر فونڈا معروف امریکی اداکار ہینری کے صاحبزادے اور اداکارہ اور سماجی کارکن جین فونڈا کے بھائی تھے۔

انجہانی اداکار کے بھائی کا میڈیا سے گفت گو میں کہنا تھا کہ پیٹر نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں نہایت خوش تھے، اُن دونوں نے یہ دن ساتھ گزارے۔

واضح رہے کہ سال 1969کی مشہور فلم ایزی رائیڈر پیٹر فونڈا کی ہدایت کاری میں ہی بنی تھی۔ انہوں نے ڈینس ہوپر کے ساتھ مل کر اس فلم کے اسکرپٹ پر بھی کام کیا تھا۔ ایزی رائیڈر میں مرکزی کردار نبھانے والے پیٹر فونڈا نے حال ہی میں اپنی فلم کی 50ویں سالگرہ منائی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ثقافتی اور تاریخی اہمیت کی حامل فلم ایزی رائیڈر کو امریکی فلم انسٹیٹیوٹ کی 100بہترین فلموں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

پیٹر نے تین شادیاں کیں، زندگی کے آخری ایام میں ان کی اہلیہ مارگریٹ ان کے ساتھ تھیں۔

actor dies

Tabool ads will show in this div