سعودی عرب سے حجاج کی وطن واپسی شروع

سعودي عرب سے پاکستاني حاجيوں کي واپسي کے ليے پي آئي اے کا پوسٹ حج آپريشن شروع ہوگیا ہے۔

حجاج کرام کی واپسی کا عمل 17 اگست سے 14  ستمبر تک جاری رہے گا جس ميں 13 ہزار 171حجاج 46 پروازوں کے ذريعے اسلام آباد پہنچيں گے۔ 19 ہزار 745 حاجيوں کو 62 پروازوں کے ذريعے کراچي لايا جائے گا۔ ساڑھے پندرہ ہزار حجاج لاہور اور ساڑھے دس ہزار پشاور آئیں گے۔

ان کے علاوہ 4 ہزار 358  حجاج سکھر جائيں گے۔ پانچ ہزار حاجيوں کو ملتان اور 1549 حجاج کو فيصل آباد لايا جائے گا۔ 56 پروازوں کے ذريعے 8 ہزار 30 حجاج کرام سعودي عرب سے کوئٹہ آئيں گے۔

HAJJ OPERATION

PIA HAJJ operation

Tabool ads will show in this div