راول پنڈی اسلام آباد میں بارش،موسم خوشگوار،نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

ہفتے کو راولپنڈی، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔علی الصبح ڈھائی گھنٹے کی طوفانی بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 10  فٹ تک جا پہنچی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں صبح چار بجے کے قریب موسلا دھار بارش شروع ہوئی اور جل تھل ایک ہوگیا۔ ۔بارش کی شدت سے حبس کا خاتمہ ہوا تو گرمی سے بے حال شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

اسلام آباد میں 64 جبکہ راولپنڈی میں 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی بارش کے دوران نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ تک جا پہنچی اورنشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرنا پڑی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوگا بلکہ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں مزید بارش بھی متوقع ہے۔

MET OFFICE

islamabad weather

Tabool ads will show in this div