برج خلیفہ پاکستان پرچم میں رنگ گیا
چودہ اگست کے موقع پر دبئی میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو پاکستان پرچم میں تبدیل کردیا۔
خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت " برج خلیفہ " پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھی۔
Dubai's Burj Khalifa lights up with Pakistan flag.#IamDGISPR #UNforKashmirFreedom #UN_LetKashmirisDecide #BurjKhalifa #IndependenceDayPakistan pic.twitter.com/8y73pDk7vA
— khalid Butt (@im_khalidbutt) August 16, 2019
ہرے اور سفید رنگ میں جگمگاتی عمارت نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔
عمارت کے اطراف موجود پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اس تاریخی لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا۔ برج خلیفہ کو رات 8 بج کر 42 منٹ پر پاکستانی پرچم کے رنگ کی روشنیوں سے روشن کیا گیا۔