سنسناٹی اوپن : راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/CINCINNATI-OPEN-PKG-16-08-Mukkaram.mp4"][/video]

سوئٹرز لينڈ کے راجر فيڈرر کو سنسناٹی اوپن ٹينس ٹورنامنٹ ميں اپ سيٹ شکست ہوگئی، روسی کھلاڑی نے اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔

سنسناٹی اوپن ٹينس ٹورنامنٹ ميں اب تک کا سب سے بڑٓا اپ سيٹ ہوگیا، روس کے آندرے روبلیو نے سوئٹزر لينڈ کے اسٹار راجر فيڈرر کو اسٹريٹ سيٹ ميں شکست دیدی۔

روبلیو کی فیڈرز کیخلاف جیت کا اسکور 3-6  اور 4-6 رہا، وہ ميچ جيت کر کوارٹر فائنل ميں پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی نمبر ون سربيا کے نوواک جوکووچ نے اسپين کے پابلو کرينو بُوسٹا کو شکست دے دی جبکہ ميچ آفيشلز سے گالم گلوچ کرنے اور ريکٹ توڑنے والے پر آسٹريليا کے نک کرگيوس پر ايک لاکھ 17 ہزار ڈالر جرمانہ کرديا گيا۔

ويمنز سنگلز مقابلوں میں امريکا کی صوفيہ کينن نے يوکرائن  کی لینا سویٹولینا کو ہرا کر ٹاپ 8 کھلاڑيوں ميں جگہ بنالی، امريکا کی ميڈسن کيز نے رومانيہ کی سيمونا ہالپ کی چھٹی کردی۔

USA

cincinnati open

Andrey Rublev

Tabool ads will show in this div