پاکستانی حجاج کی واپسی کل سے شروع ہوگی

حجاج کرام کو واپس لانے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا حج آپريشن کل (ہفتہ 17 اگست) سے شروع ہوگا۔ ڈی جی حج کہتے ہیں کہ حج آپريشن مجموعی طور پر بہترين رہا، انفرادی شکايات کو فوری طور پر حل کیا گیا۔

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ کل (17 اگست) سے شروع ہوگا، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی 290 پروازوں کے ذريعے 82 ہزار سے زائد حجاجِ کرام کو وطن واپس لايا جائے گا، اعلیٰ افسران ايئر پورٹس پر حجاج کرام کا استقبال کريں گے۔

پی آئی اے کے چيف ايگزيکٹو آفيسر ايئر مارشل (ر) ارشد ملک نے حجاج کی واپسی سے متعلق ہدايات جاری کرديں، حج آپریشن 14 ستمبر کو اختتام پذير ہوگا۔

ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کہتے ہیں کہ حج آپريشن مجموعی طور پر بہترين رہا، کچھ لوگوں کی طرف سے انفرادی شکايات ملیں، جنہيں فوری طور پر حل کرديا گيا۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حجاج کرام کی اکثریت نے حج انتظامات پر اطمينان کا اظہار کيا۔

DG Hajj

Hajj2019

Tabool ads will show in this div