پاک بھارت کشیدگی، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر
مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال اور پاک بھارت کشيدگی پر سرمايہ کار محتاط ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ميں آج بھی شدید مندی رہی، 100 انڈيکس 664 پوائنٹس کمی سے 5 سال کی کم ترين سطح پر آگيا۔
عيد کی چھٹيوں کے بعد کاروباری ہفتے کا پہلا دن حصص مارکيٹ کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، پاک بھارت کشيدگی سے معيشت پر برے اثرات پڑنا شروع ہوگئے، پی ایس ایکس ميں کے ایس ای 100 انڈیکس 664 پوائنٹس کی کمی کے بعد 5 سال کی کم ترين سطح 28 ہزار 764 پوائنٹس رہ گیا۔
مزید جانیے : سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
جمعہ کو کاروبار کے دوران مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 2.31 فیصد کا نقصان برداشت کرنا پڑا، شيئرز کی قيمت کم ہونے سے مارکيٹ کا سرمايہ مزيد 105 ارب روپے کم ہوگيا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، آج کے کرنسی ریٹ
ماہرين کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری غیر یقینی کیفیت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال حصص مارکیٹ پر حاوی رہی، کنٹرول لائن پر بڑھتی کشيدگی کے باعث سرمايہ کار محتاط نظر آرہے ہيں۔