چیئرمین سینیٹ کا بھائی وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی مقرر

وزیراعلیٰ بلوچستان جمال کمال خان نے چئیرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی اعجاز سنجرانی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاغی سے تعلق رکھنے والے اعجاز سنجرانی کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا نیا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔

اعجاز سنجرانی چئیرمین سینیٹ صادق سنجرنی کے چھوٹے بھائی ہیں جس کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 اگست کو چھٹی کے روز جاری کیا گیا۔

سیاسی حلقوں کی جانب سے بلوچستان میں عہدوں کی بندربانٹ پر نہ صرف وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بلکہ بلوچستان حکومت پرکڑی تنقید کی جارہی ہے کہ بلوچستان میں عوامی مفاد کے کئی اہم کام ابھی تک التواء کا شکار ہیں مگر وزیر اعلیٰ کیلئے معاون خصوی کا نوٹیفیکیشن اس وقت جاری کیا گیا جب چودہ اگست کی عام تعطیل تھی۔

Politics

Jam Kamal Khan

Tabool ads will show in this div