بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں رات 12 بجے تک توسیع

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی سمیت سندھ میں بلدياتی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، وقت ميں رات 12 بجے تک توسيع کر دی گئی ہے، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کا جوش و خروش قابل دید ہے۔


سندھ میں بھی بلدياتی الیکشن کا مرحلہ آپہنچا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کا آج آخری دن ہے، ريٹرننگ افسر کے دفاتر میں مختلف سياسی جماعتوں کے اميدوار کارکنوں کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے، متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے ايم اين اے اور ايم پی اے بھی کاغذات جمع کرارہے ہیں، کہنا یہ ہے کہ کراچی ميں ان کا مينڈيٹ کوئی نہیں چھین سکتا۔


پيپلزپارٹی کے اميدوار بھی پرجوش ہیں  کہتے ہيں کہ عام انتخابات کی طرح بلدياتی الیکشن کا ميدان بھی اپنے نام کرليں گے۔


جماعت اسلامی، عوامی نيشنل پارٹی، تحريک انصاف اور ديگر جماعتوں کی جانب سے بھی اميدوار کاغذات جمع کرا رہے ہیں۔ سماء

میں

کے

Nawaz Sharif

moon

reforms

lost

online

standoff

Tabool ads will show in this div