مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں پر سڑک پر ٓآٹو گراف دینے پر پابندی

معروف انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کھلاڑیوں کو سڑک پر کھڑے ہو کر آٹو گراف دینے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کی جانب سے ٹریننگ گراونڈز کے داخلی دروازوں پر کھڑے ہوکر یا چلتے ہوئے کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے سے منع کیا گیا ہے۔

کلب کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور حفاظت کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گیرگٹن بیس کے قریب ایک بڑا سائن بورڈ بھی آویزاں کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ خطرے کے پیش نظر کھلاڑی اپنی گاڑیاں روک کر لوگوں کو آٹو گراف نہ دیں۔

کلب کا مزید کہنا ہے کہ اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑیوں سے آٹو گراف لینے کیلئے عوام کا بڑا رش سنڈر لین جنکشن اور برچ روڈ پر موجود ہوتا ہے، جہاں کلب کے زیادہ تر ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاہم عوام اور ہجوم کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی کے باعث اکثر کھلاڑی اپنے اپ کو اور مداحوں کو غیر محفوظ اور ان کیلئے سیکیورٹی خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

کلب کی جانب سے اویزاں بڑے سے سائن بورڈ پر واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ "خطرے کے باعث کھلاڑیوں کو اجازت نہیں کہ وہ رکھ کر آٹو گراف دیں یا دستخط کریں"۔

حکم نامہ جاری ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے بدھ کے روز یونائیٹڈ کے منیجنر اولے گونر اور فارورڈ پلیئر ڈینیئل جیمز کو آٹو گراف دینے سے روک دیا گیا۔

 

سوشل میڈیا پر کلب کے فیصلے کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کچھ مداحوں نے اسے شرمناک فیصلہ قرار دیا، تو کچھ کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے عوام کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور کلب سے دور نہیں رکھ سکتے۔

autograph

Manchester United

Carrington base

Sinderland Lane

Birch Road

Tabool ads will show in this div