شاہد خاقان عباسی تیسری مرتبہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت نے ايل اين جي کيس ميں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسماني ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع دیتے ہوئے 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تيسري بار احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق وزيراعظم کوسخت سيکیورٹی ميں عدالت لايا گيا۔

ایل این جی کیس،شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

جج محمد بشیر نے نیب ٹيم سے استفسار کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیئے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے مزيد 14 روزکا ريمانڈ مانگا۔

جج نے کہا کہ 14 دن دے دیتا ہوں تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ اس دوران شاہد خاقان بولے جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں کیونکہ جو سوالات پوچھتے ہيں ان کا جواب دے دیتا ہوں۔

ایل این جی کیس،شاہد خاقان 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کمرہ عدالت میں سابق وزيراعظم لیگی رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک سے بھي ملے۔

اس سے پہلےعدالت نے سابق وزیراعظم کو پہلے 13 اور پھر 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔

LNG CASE

Nab Remand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div