وزیراعظم نے پیسکو کا انتظام خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کی منظوری دیدی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے پیسکو کا انتظامی کنٹرول خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کی اصولی منظوری دیدی، تحلیل کیلئے آئندہ چند روز میں صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا جائے گا۔


ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کی درخواست پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی تحلیل کی منظوری دیدی ہے اور اس کی تحلیل کیلئے بہت جلد صوبائی حکومت کو خط بھی لکھ دیا جائے گا۔


ترجمان کے مطابق وزارت پانی و بجلی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھے گی جس میں اٹھارویں ترمیم کا حوالے دیا جائے گا۔


اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو انتظامی معاملات دیکھنے کی اجازت ہے اور صوبے بجلی کی تقسیم اور ریکوری کے بھی ذمہ دار ہیں۔ سماء

کی

کا

کو

نے

Video

eid

Tabool ads will show in this div